نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کی کڑ کی چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
بیجنگ : نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نےچین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم صدر شی جن پنگ کی جانب سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کیلئے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کیلئے گریٹ ہال آف پیپلز پہنچے جہاں چینی صدر شی جن پنگ (Xi Jinping) اور خاتون اول پانگ لی-یوان (Peng Liyuan) نے نگران وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا. نگران وفاقی کابینہ کے وزراء نے بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ عشائیے میں شرکت کی. گریٹ ہال آف پیپلز میں منعقدہ اس عشائیے میں روس، کینیا، ایتھوپیا، منگولیا، ہنگری، سری لنکا، قزاقستان، ازبکستان، پاپؤا نیو گِنی، موزامبیق ،چلی اور دیگر عالمی رہنماؤں نے شرکت کی. نگران وزیرِ اعظم نے عشائیے میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں.





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 914
Total Hits : 887507
Who's Online : 10





















