مانجھی پور سے محمد ثاقب کی رپورٹ کے مطابق ،مانجھی پور میں ڈگری کالج کی دوسری جگہ منتقلی کے خلاف ،سردار محمد داؤد خان کھوسہ کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں اقلیتی ممبر ضلع کونسل دیوان چند, سردار زادہ میر فاروق خان ,وائس چیئرمین یو سی مانجھی پور رحمت اللہ چنہ کونسلروں اور سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔جن میں کالج کی دوسری جگہ منتقلی نا منظور نا منظور کے نعرے درج تھے ریلی مین بازار سے نکالی گئی، جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی تحصیل پریس کلب مانجھی پور میں دھرنے کی شکل اختیار کر گئی، شرکاء نے کالج دوسری جگہ شفٹ ہونے کے خلاف خوب نعرے بازی کی اس موقع پر ریلی سے سردار محمد داؤد خان کھوسہ, دیوان چند محمد جام و دیگر نے بھی خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مانجھی پور ڈگری کالج کی دوسری جگہ منتقلی یہاں کی عوام سے تعلیمی دشمنی ہے، جو ہم کسی صورت برداشت نہیں نہیں کریں گے، شرکاء نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ مانجھی پور ڈگری کالج کو دوسری جگہ شفٹ نا کریں ،جو ہم کسی صورت برداشت نہیں نہیں کریں گے اور اپنے پر امن احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے