بہاولپورکی تحصیل یزمان  سے ایم اقبال انجم کی رپورٹ کے مطابق، ظلم اورجبروناانصافی لاقانونیت اورپولیس گردی کاواقعہ یزمان کے چولستان دین گڑھ کے چک نمبر81ڈی بی میں پیش آیا،جہاں پرمقیم حق نوازکٹوال اور اْس کے اہل خانہ اپنی اراضی پرمقیم خوشحال زندگی گزاررہے تھے، اورعدالت عالیہ بہاولپور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لے رکھاتھا،اراضی کوہتھیانے کیلئے فلکی کٹوال،،نازی کلر،،گامن،شبیروغیرہ نے تھانہ صدریزمان کے نکے تھانیدارفیاض کی سربراہی میں پندرہ نامعلوم مسلح آفراد کے ہمراہ حملہ کردیا،اورحق نواز کٹوال کے بیوی بچوں خواتین پرظلم وتشدد کیا،اراضی اورمکان پرقبضہ جمالیا،گھریلوسامان باہرپھینک دیا،اہل خانہ کو بے دخل کردیا،پولیس نے جاتے ہوئے متاثرین کے دوافراد کوپکڑکرساتھ لے گئی، بعد میں بھاری روپیہ رشوت لے کران کورہاکیا،اس ظلم وجبرانسانی حقوق کی پامالی کے خلاف متاثرین نے چولستان میں احتجاجی مظاہرہ کیا،اورروتے ہوئے اپنے اوپرہونے والے ظلم کی داستان سنائی اوراعلیٰ حکام سے انصاف کامطالبہ کیا،جب میڈیا ٹیم پہنچی تومتاثرین کھلے آسمان تلے بارش اورسردی کے موسم میں زندگی گزارنے پرمجبورہوچکے تھے، قبضہ مافیایا نے ان کے گھرکوتالے لگارکھے تھے اوراسلحہ سمیت ٹہل رہے تھے، میڈیا ٹیم کودیکھ کرانہوں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیناشروع کردیں