وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کررہے ہیں، اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پہلی ترجیح عوام کی تکالیف کا تدارک ہے، وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے، اور وزیراعظم کا قوم سے یہ خطاب آج شام نشر کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم غریب اور متوسط عوام کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، جب کہ اہم قومی معاملات پر بھی بات کریں گے۔







































Visit Today : 88
Visit Yesterday : 438
This Month : 7701
This Year : 71420
Total Visit : 176408
Hits Today : 261
Total Hits : 1004382
Who's Online : 3






















