پیٹرول کی قیمت کم ہوچکی سرکاری ادارے اب مہنگائی کم کرائیں، وزیراعظم
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 17 October 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے پرائس کنٹرول کا نظام سخت کرکے اشیا کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے اہم پالیسی بیان میں کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے نتیجے میں، میں نے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو پرائس کنٹرول کے سخت طریقہ کار کو فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزرائے اعلیٰ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضروری اشیاء اور خدمات کی قیمتیں اسی طرح کم کی جائیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستانی عوام کو منتقل کرنے کی طرف تمام تر توجہ اس طرف مرکوز کی جائے اور سرکاری ادارے اشیا کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 926
Total Hits : 887519
Who's Online : 10





















