وہاڑی:ایس ای میپکو انجینئر اشرف محمود نے رشوت ستانی اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے میپکو سرکل وہاڑی کے افسران سے حلف لے لیااس سلسلہ میں میپکو کمپلکس کے سبزہ زار میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ضلع بھر کے میپکو افسران نے رشوت نہ لینے اور بدعنوانی میں ملوث نہ ہونے کا حلف اٹھایا ایس ای میپکو سرکل وہاڑی انجینئر اشرف محمود نے خود بھی حلف اٹھایا اور افسران سے بھی حلف لیا حلف اٹھانے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر عبدالکریم ٹاوری، ایکسیئن ایم این ٹی انجینئر محمد ریحان عادل، ایکسیئن آپریشن وہاڑی انجینئر ریحان علی، ایکسیئن بوریوالہ محمد وسیم اختر ، ڈپٹی منیجر کمرشل محمد زاہد قربان ،ریونیو آفیسر مشتاق خان ڈاہا کے علاوہ ضلع بھر کے ایس ڈی اوز اور آر اوز شامل تھے اس موقع پر میپکو کیئر ٹیکر محمد اکرم، میاں جہانزیب یوسف ایڈووکیٹ،تاجر راہنما شیخ محمد افضال، ملک ظفر لنگڑیال ودیگر بھی موجود تھے حلف کے متن کے مطابق تمام افسران نے صدق دل سے پاکستان اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کا وفادار رہنے اپنے فرائض ایمانداری اور لگن سے ادا کرنے،رشوت لینے، رشوت نہ دینے اور رشوت دینے اور لینے والے کو تحفظ نہ دینے کا حلف اٹھایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای انجینئر اشرف محمود نے کہا کہ اچھا انسان بننے کیلئے رزق حلال کمانا اور کھانا شرط ہے آج کا حلف کوئی نیا حلف نہیں لیا جارہا بلکہ یہ اسی حلف کی تجدید ہے جو ہر افسر اور ملازم اپنی ملازمت کے پہلے دن لیتا ہے آج کے حلف میں اسی حلف کی تجدید کرائی جارہی ہے لہذا ملک و قوم کی طرف سے ہمیں جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ہم ان کو پورا کرکے ملک و قوم کی خدمت کرینگے۔