عسکری ٹاور حملے،،، پی ٹی آئی رہنماوں یاسمین راشد ،اعجاز چودھری سمیت دیگر کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
bbc news urdu نے Monday، 16 October 2023 کو شائع کیا.
لاہور : انسدادِ دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور حملے میں نامزد رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد ،اعجاز چودھری سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چودھری سمیت دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر تھانہ گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 902
Total Hits : 887495
Who's Online : 12





















