پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ،،، پٹرول 40 روپے فی لیٹر سستا
bbc news urdu نے Monday، 16 October 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا ۔ اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 283 روپے38 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 22 روپے43 پیسے کمی کی گئی ہے ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت214 روپے85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔ ہائی سیپڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ، ہائی سیپڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے59 پیسے کی کمی کردی گئی ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 897
Total Hits : 887490
Who's Online : 11





















