حب ( یاسین بلیدی)  بلوچستان کے سنیئر ساستدان سابق سنیئر صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی۔سابق ممبرقومی اسمبلی محمداسلم بھوتانی۔ڈسٹرکٹ چیئرمین ابراہیم دودا۔چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب کےچیئرمین قبائلی شخصیت وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ بھوتانی گروپ کے سنیئرہنماء سیاسی وسماجی شخصیت سوشل ایکٹیویسٹ میر سکندر شیخ۔ سردار زادہ شہزاد بھوتانی۔محمدعمر شیخ۔فارس شیخ۔میرعرفان بھوتانی نے اپنےمشترکہ تعزیتی پیغام میں ملک ریاست راجہ کےوالد محترم حاجی راجہ محمد ولایت کےوفات پر اظہار تعزیت کرتےھوئےکہا کہ حاجی محمد راجہ ولایت جیسے انسان دوست غریب پرور لوگ صدیوں سال بعد پیدا ھوتےہیں۔ایسے خدا ترس انسانیت کےداعی اور غریب لوگوں سے محبت کرنےوالے فرشتہ صفت انسانوں کے رحلت سے معاشرہ میں بہت بڑا خلاء پیدا ھوتاھے۔جوکہ اس خلا کو پرکرنےکیلے برسوں لگتےہیں ۔بلوچستان کےسیاسی وسماجی حلقوں بھوتانی گروپ اور شیخ برادری کےقبائلی عمائدین نےمتاثر خاندان ملک ریاست راجہ اور دیگرسوگواراں سے تعزیت اوردلی ہمدردی کااظہار کرتےھوئے مرحوم حاجی راجہ ولایت صاحب کیلےدعائے مغفرت کی۔