اسرائیلی فوج غزہ میں بڑھتی ہوئی کارروائیاں بند کرے: چین
بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے دفاع کے دائرہ کار سے باہر ہو کر غزہ کے شہریوں کو اجتماعی سزا دے رہا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئے کارروائیاں ’’اپنے دفاع کے حق‘‘ کے دائرہ کار سے باہر ہوچکی ہیں اور اقوم متحدہ کو اس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ چین کے وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اب حماس کے حملے کے جواب میں غزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بند کرے۔ فریقین صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ رابطہ اس وقت ہوا جب اسرائیل نے غزہ میں زمینی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی تھی جس میں امریکا سے اسرائیل اور حماس تنازع ختم کرانے کے لیے کردار نبھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ چین نے دیگر عالمی ممالک کے برخلاف اب تک اپنے سرکاری بیانات میں حماس کا نام نہیں لیا اور نہ تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جس پر چین پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 897
Total Hits : 887491
Who's Online : 11





















