الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی،،، لاہور ہائیکورٹ میں قانون ختم کرنے کے لیے درخواست دائر
bbc news urdu نے Sunday، 15 October 2023 کو شائع کیا.
لاہور: الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے نااہلی کی مدت کو بڑھایا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 930
Total Hits : 887523
Who's Online : 10





















