سیکیورٹی فورسزکا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن:سپاہی عبد الحکیم شہید ،،، 6دہشتگرد ہلاک 8زخمی
bbc news urdu نے Saturday، 14 October 2023 کو شائع کیا.
شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسزنےشمالی وزیرستان کےعلاقےمیر علی میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 6دہشتگرد ہلاک 8زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کےعلاقےمیر علی میں کیا گیا، دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6دہشتگرد جبکہ 8زخمی ہوگئے،مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارودبھی برآمدکرلیا گیا جبکہ دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی عبد الحکیم جام شہادت نوش کرگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردتخریب کاری اورشہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،علاقہ مکینوں نےآپریشن کوسراہااوردہشتگردی کےخاتمےکیلئےتعاون کااظہارکیا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 932
Total Hits : 887525
Who's Online : 10





















