ملتان (صفدربخاری سے) چیف کوآرڈینیٹر قومی امن کمیٹی پاکستان و ہیلپرزبزنس فورم غضنفر ملک ، صدر امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان نے معروف سماجی وتاجر راہنماء ملک موودت کھاکھی کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں درپیش مسائل کے حل اور بحرانوں سے نمٹنے کیلئے نوجوان طبقے کو آگے آنا چاہیے تاکہ عام سطح پر شہریوں کے درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمارے نوجوان اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی خدمت کرسکیں سرکاری سطح پر مختلف شعبہ جات کی کمیٹیوں میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دینا مثبت حکومتی اقدام ہے اس دوران تاجروسماجی راہنماء ملک موودت کھاکھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنے علاقہ کے لوگوں کی خدمت اور سہولیات میں اضافہ کیلئے جدوجہد کرنا میرا نصب العین ہے اس دوران تقریب میں ملک سجاد کھاکھی، ملک مظہرعباس کھاکھی، سید ظہور شمسی، سلیم صدیقی ، معرف صحافی سیدوسیم شاہ، علی حیدر صدیقی ، ڈاکٹر سبطین ملک، ڈاکٹر عابد کھاکھی، ملک علی عباس کھاکھی، سید ابرار شاہ، علی رضا صدیقی ، حکیم محمد سبطین، ماہر تعلیم احمد عباس و معززین شہر کی بڑی تعداد شریک تھی۔