صحبت پور سے محمد ثاقب کھوکھر کی رپورٹ کے مطابق,ڈپٹی کمشنر صحبت پور اور ڈی ایچ او صحبت پور کی جانب سے انڈس فارمیسی کےتعاون سے مانجھی پور میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جس میں تقریباً 400 کے خواتین و حضرات اور بچوں کا علاج معالجہ کیا گیا، خواتین کو ڈلیوری کٹس مچھر دانیاں اور نیوٹریشن پروگرام کی طرف سے خوراک کے پیکٹ بھی دیئے گئے،جنرل کیمپ ,ٹیم میں ماہر ڈاکٹر شہاب الدین بگٹی لیبارٹری انچارج ڈاکٹر اعجاز احمد کھوسہ لیڈی ہیلتھ ورکرز, ای پی آئی سروسز نے کمپ میں اپنی خدمات سرانجام دیں ،اس موقع پر عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور ڈی ایچ او صحبت پور اور یو سی چیئرمین میر آصف خان, وائس چیئرمین رحمت اللہ چنہ کا بھی شکریہ ادا کیا، جس کی بدولت کیمپ میں سینکڑوں مریض مستفید ہوئے