راولاکوٹ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 3 November 2021 کو شائع کیا.
مظفر آباد: منجیاڑی کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ ضلع راولاکوٹ سے کوٹلی آرہی تھی کہ منجیاڑی کے قریب گہری کھائی میں گرگئی،مسافر بس میں کل 30 افراد سوار تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آپریشن شروع کردیا گیا، حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ 16 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑا، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال بلوچ پہنچادیا گیا ہے
ٹیگز:-






































Visit Today : 87
Visit Yesterday : 438
This Month : 7700
This Year : 71419
Total Visit : 176407
Hits Today : 252
Total Hits : 1004373
Who's Online : 4






















