ملتان(صفدربخاری سے) کسٹم کلیکٹریٹ انفورسمنٹ ٹیم کی کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑی سمیت سمگلڈ سگریٹ، چائنا کمبل، امریکی بادام، پان پراگ، سپیئرپارٹس اور متفرق سامان تحویل میں لے کر کسٹم ویئر ہاوس منتقل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کسٹم کلکٹر ڈاکٹر رحمت اللہ وسترو کی ہدایت پر ڈپٹی کلیکٹر حرا توقیر اور اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم مریم جمیلہ کی نگرانی میں سپرنٹنڈنٹ اینٹی سمگلنگ سکواڈ رانا مجتبی نون کی سربراہی میں انسپکٹر مدبر حسین نے ٹیم کے ہمراہ دو مختلف کاروائیوں کے دوران ہنڈا سیوک ماڈل 2005ء مالیت 35 لاکھ روپے جبکہ دوسری کاروائی میں کپڑا، کمبل، سگریٹ اور سپیئر پارٹس سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان تحویل میں لے کر کسٹم ویئر ہاوس منتقل کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کی گئی گاڑی اور دیگر متفرق سامان کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی بتائی گئی ہے.