افغان صوبے بغلان کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ، متعدد افراد ہلاک و زخمی
کابل: افغان صوبے بغلان کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے صوبے بلغ کے شہر امام زمان مسجد میں نماز جمعہ کے وقت دزور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ 10 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ بھگدڑ کی وجہ سے کئی افراد پیروں تلے روندے گئے جس سے زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 17 تک جا پہنچی جب کہ 7 لاشیں بھی اسپتال منتقل کی گئیں۔ طالبان نے تصدیق کی کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا۔ خود کش کی لاش کے ٹکڑوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں فرانزک کے بعد حملہ آور کی شناخت کی جا سکے گی۔ تاحال کسی شدت پسند تنظیم نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اس قسم کی کارروائیوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 945
Total Hits : 887538
Who's Online : 7





















