ملتان:  پاکستان منیارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایم ڈی پی) کہ مرکزی چیئرمین عابد چاند نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح موجودہ حکمرانوں کے وعدوں کے باوجود اقلیتی بچیاں غیر محفوظ ہیں اور ان کی عزت ،جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات زیرو ہیں ضلع بہاولپور کے تھانہ دراور کرشن چند کی 17 سالہ بیٹی کرشمہ اغوا گینگ ریپ کے بعد قتل کر دی گئی لیکن ملزمان کی گرفتاری کے لیے مقامی تھانہ پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے پی ایم ڈی پی کرشن چند کے متاثرہ خاندان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ بہاولپور کی رہائشی کرشن چند کی بیٹی کرشمہ قریبی جھاڑیوں میں رفع حاجت کے لیے گئی تو ملزمان مجاہد عرف مچی اور عامر نے معصوم بچی کو اغوا کر کے گینگ ریپ کے بعد قتل کرکے اس کی لاش قریبی نہر میں پھینک دی لیکن مقامی تھانہ پولیس متاثرہ خاندان کی داد رسی نہ کر رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے چیف جسٹس پاکستان، نگران وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب ائی جی پنجاب ایڈیشنل ائی جی ڈی پی بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعہ سزا دی جائے۔