مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور عائشہ سیف میں طلاق ہوگئی
bbc news urdu نے Thursday، 12 October 2023 کو شائع کیا.
لاہور :چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور عائشہ سیف میں طلاق ہوگئی ۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر جنید صفدر اور عائشہ سیف کی طلاق کی خبریں گردش کررہی تھیں مگر اب جنید صفدر نے عائشہ سیف کو طلاق کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ جنید صفدر نے لکھا کہ میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لیے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔ جنید صفدر نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون ملے گا انشاءاللہ، اس بارے میں مزید کچھ نہیں بولوں گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ عائشہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 937
Total Hits : 887531
Who's Online : 11





















