ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دے دی
نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو با آسانی134 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ کے 311 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم41 ویں اوور میں 177 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے مسلسل گرتی رہیں۔ مارنوس لبوشین 46 اور مچل اسٹارک 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔پیٹ کمنز 22، اسٹیو اسمتھ 19 اور ڈیوڈ وارنر نے 13، مچل مارش 7، جوش انگلس اور گلین میکسویل 5 ،5 رنز بناسکے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔آغاز میں آسٹریلیا نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور ٹمبا بوماوا نے میدان میں کھیل کا آغاز کیا، جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 108 رنز کے مجموعے پر گری، ٹمبا 35 رنز بنا کر میکسویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو ئے, کوئنٹن ڈی کاک109رنز بناکر میکسویل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ریسی وین 26رنز بناکرزمپا کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے،ایڈین مارکرم 56رنز بناکر کمنز کی بال پرکیچ آؤٹ ہوئے۔ہنرچ کلاسن 29رنز بناکر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،ڈیوڈ ملر 7رنز بناکرسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوئے،مارکو جینسن 26رنز بناکر سٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 918
Total Hits : 887512
Who's Online : 10





















