عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت بند کرائے: کرامت علی شیخ
ملتان (صفدربخاری سے) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت بند کرائے پوری پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب فلسطین آ زاد ہوگا اور یہودونصاری کو منہ کی کھانا پڑے گی جو امت مسلمہ کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں پوپ فرانسس کے بیان کے بعد اسرائیل کو جارحیت بند کرنا چاہیے جو وہ دو دہائیوں سے کررہے ہیں لیکن افسوس کہ اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت پر سنجیدگی سے غور نہیں کررہی ہے اور آ ج یہ نوبت ان پہنچی ہے کہ کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہا کر دی ہے اور اس کے حواری مظلوم فلسطینی پر مزید ظلم کرنے کے لیے یکجا ہو گئے ہیں ویسے حالات میں امت مسلمہ کو آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جانا چاہیے اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔





































Visit Today : 274
Visit Yesterday : 509
This Month : 1816
This Year : 65535
Total Visit : 170523
Hits Today : 1870
Total Hits : 888464
Who's Online : 9





















