جنوبی پنجاب کے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پورے نہ ہونے پر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنادیں گے: رانا محمد اصغر
ملتان (صفدربخاری سے) آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن ملتان کے صدر رانا محمد اصغر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ٹرانسپورٹرز آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کی جانب سے مطالبات پورے نہ ہونے پر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کے اعلان کی بھرپور حمایت اور تائید کرتے ہیں اور ہم جنوبی پنجاب سے ایک بڑی ریلی کی شکل میں لاہور جائیں گے اور مطالبات پورے نہ ہونے پر 25اکتوبر کو گورنر ہائوس لاہور کا گھیراؤ کرنے کے ساتھ دھرنا دیں گے اور مطالبات منظور ہونے تک وہیں بیٹھے رہیں گے۔ رانا محمد اصغر کا مزید کہنا تھا کہ جرمانوں کی شرح میں بے تحاشا اضافہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں حکومت پٹرول پر سبسڈی دےکر اسے 150 روپے لٹر کرے یا پٹرولیم ایران سے ڈایریکٹ لانے کی اجازت دی جائے ۔ ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ ملک میں مہنگائی کم ہو اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرنے سے گریز بھی نہیں کرینگے ۔





































Visit Today : 274
Visit Yesterday : 509
This Month : 1816
This Year : 65535
Total Visit : 170523
Hits Today : 1859
Total Hits : 888452
Who's Online : 7





















