قلات سےایم ڈی مینگل کی رپورٹ کےمطابق، ڈپٹی کمشنرقلات حافظ محمدقاسم کاکڑ کے زیرصدارت امن وامان سے متعلق لیویز فورس کا اہم اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر، قلات ساگرکمار اسسٹنٹ کمشنرمنگچر برکت بلوچ اے پی ایس علی زہری سپرنٹنڈنٹ ملکؒ حبیب ایڈیشنل ایس ایچ او، قلات لیویزعبدالکریم مینگل ایس ایچ او منگچر لیویز عبدالخالق محمدحسنی ہیڈ محرر محمدعمر محمدحسنی سمیت لیویز فورس قلات اورمنگچر کے تفتیشی اسٹاف تمام لیویز چوکیوں کے انچارج صاحبان وائرلس ٹیکنیشن انچارج کنٹروم روم انچارج اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے، ڈپٹی کمشنر سے اپناتعارف کرایا، اجلاس میں لیویز فورس قلات کی کارکردگی اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی نیشنل ہائی وے پر پیٹرولنگ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں چینی اور یوریا کھاد کے سمگلنگ کی روک تھام لیویز فورس کو درپیش مسائل اور لیویز فورس قلات کے اہلکاروں کے پرموشن سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا، ۔ڈپٹی کمشنر حافظ محمدقاسم کاکڑنے کہاکہ امن وامان کی بحالی قدرتی آفات میں امدادی کاروائیوں اور سمگلنگ کے روک تھام میں لیویز فورس کا کردار نمایاں ہے ،لیویز فورس کے افسراور جوان ایمانداری اور لگن سے ڈیوٹی سرانجام دیں عوام سے اچھے طریقے سے پیش آئیں، اور مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت کریں نیشنل ہائی وے پر دن رات پیٹرولنگ کرکے مسافروں کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائیں، اشتہاری اور مفرور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایاجائے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرکے ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنابھرپور کردار اداکریں ،لیویز فورس قلات کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے تمام تروسائل بروے کار لائیں گے۔