راولپنڈی : پنجاب کی نگران حکومت نے سرکاری ہسپتال بنا کر اسے تاجر برادری کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں منعقدہ خواتین انٹرپرنیور ڈسپلے سینٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرکاری ہسپتال بنا کر اسے پبلک سیکٹر کو دینے جارہے ہیں تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر ہوں۔ایک بنا بنایا ہسپتال راولپنڈی چیمبر کو دے دیتے ہیں، ہم دیگر ہسپتال بھی پبلک سیکٹر کو دینے جارہے ہیں تاکہ تاجر برادری سے چلائے۔محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کو پی کے ایل آئی کے ماتحت کررہے ہیں جبکہ ایک ون ونڈو آپریشن بھی شروع کررہے ہیں۔ ایک بزنس مین کچھ کرنا چاہے تو عوام کو 36 محکموں میں نہیں جانا پڑے گا وقت بھی بچے گا۔