عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئےالیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
bbc news urdu نے Tuesday، 3 October 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئےالیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت دس اکتوبر کو ہوگی، درخواستیں خالد محمود خان نامی شخص کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، پہلی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ابھی بھی غیر ملکی اداروں سے ممنوعہ فنڈنگ لے رہی ہےلہٰذا ایکشن لیا جائے، دوسری درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے بطور سربراہ پی ٹی آئی ہٹایا جائے۔کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 10 اکتوبر کو محمد اعوان ثقلین کی درخواست پر بھی ابتدائی سماعت کرے گا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان لینے کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 321
Visit Yesterday : 509
This Month : 1863
This Year : 65582
Total Visit : 170570
Hits Today : 3243
Total Hits : 889836
Who's Online : 12





















