آر ٹی او ملتان کیجانب سے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری،لاکھوں روپے مالیت کے سمگلڈ سگریٹ کی بڑی کھیپ ضبط کرلی گئی
ملتان (صفدربخاری سے) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ملتان کی جانب سے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے آر ٹی او ملتان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے سمگلڈ سگریٹ کی بڑی کھیپ ضبط کرلی گئی، تفصیل کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ملتان سجاد تسلیم اعظم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز بھٹی سمیت سٹاف نے خفیہ اطلاع پر میانچنوں شہر کے حمزہ ٹاون کے رہائشی سگریٹ ڈیلر آصف نامی شخص کے گودام پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کے سمگلڈ نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کی بڑی کھیپ تحویل میں لے کر آر ٹی او ملتان آفس کے ویئر ہاوس منتقل کردی ہے جبکہ ملزم فرار ہوگیا، ذرائع کے مطابق ضبط کیئے گئے غیر قانونی سگریٹس کی مالیت بمعہ ٹیکس 96 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے آر ٹی او حکام کے مطابق نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جارہا ہے تاکہ قومی خزانے کو ڈیوٹی کی مد میں نقصان پہنچانے والے عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے،





































Visit Today : 274
Visit Yesterday : 509
This Month : 1816
This Year : 65535
Total Visit : 170523
Hits Today : 1861
Total Hits : 888454
Who's Online : 7





















