نگران حکومت نے پیٹرول و ڈیزل میں غریب عوام کی بجائے کس کو فائدہ دیا ؟
bbc news urdu نے Sunday، 1 October 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد : نگران حکومت نے پیٹرول و ڈیزل میں غریب عوام کی بجائے تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کو ریلیف دے دیا۔ پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن بڑھا دیا جس میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھایا گیا جبکہ ڈیلرز کے مارجن میں 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 16 ستمبر کو بھی پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی، ڈیلرز مارجن 88 پیسے فی لیٹر بڑھایا جا چکا ہے۔پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے۔ پیٹرول و ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7.41 سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو گیا، اس طرح ڈیلرز کوراتوں رات امیر ہونے کا ایک اور موقع دیدیا گیا۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 322
Visit Yesterday : 509
This Month : 1864
This Year : 65583
Total Visit : 170571
Hits Today : 3437
Total Hits : 890030
Who's Online : 8





















