مانجھی پور  سے محمد ثاقب کھوکھر  کی رپورٹ کےمطابق ،دنیا بھر کی طرح مانجھی پور سمیت ضلع بھر میں عید میلادالنبی نبی نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں مانجھی پور صحبت پور پنہوور سنہری میں بھی میلاد مصطفی منایا گیا، اور ریلیاں نکالی گئیں ،شرکاء نے نعلین مبارک اور گنبند خضراں کے پرچم اٹھا رکھے تھے ،جبکہ آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے فلک شگاف نعروں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے عاشقان رسول اللہ نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے، اس موقع پر جگہ جگہ سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا، تحصیل مانجھی پور میں مرکزی جلوس سید لطف علی شاہ کی سربراہی میں جامع مسجد سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، عید گاہ مانجھی پور میں جلسہ کی شکل اختیار کر گیا ،جس میں آنحضور پر نور کی حیات طیبہ پر علماء کرام نے روشنی ڈالی اور نعت رسول مقبول پیش کی گئیں، جلوس دوبارہ اپنی منزل کی جانب گامزن ہو گیا ،اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ،مسجد نجات پر اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوا ،جبکہ میلاد میں ہزاروں کی تعداد میں شرکاء کے لئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا.