ملتان میں جشن عید میلادالنبی،،،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زندگی کے ہرشعبہ میں رہنمائی کی اور کہا کہ امت میری سنت اور قرآن پر عمل کرے،لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں: ملک ارشد اقبال بھٹہ کا خطاب
bbc news urdu نے Friday، 29 September 2023 کو شائع کیا.
ملتان ( بیوروچیف ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زندگی کے ہرشعبہ میں رہنمائی کی ہے اور کہا کہ امت میری سنت اور قرآن پر عمل کرے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں ان خیالات کا اظہارملک ارشد اقبال بھٹہ نے پیپلزسیکرٹریٹ پی پی 217 میں جشن عید میلاد النبی کی پروقار تقریب کے انعقاد کے موقع پر کیا ۔ پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے ممبر اور امیدوار پی پی 217این اے 156ملک ارشداقبال بھٹہ کی جانب سے جشن
عید میلادالنبی کے سلسلہ میں پیپلزسیکرٹریٹ پی پی 217 میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اس موقع پر پی پی پی رہنمائوں کارکنوں کے ہمراہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں کیک کاٹا اور ملکی ترقی خوشحالی اور بحرانوں سے نجات کی دعا مانگی گئی۔ ملک ارشداقبال بھٹہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زندگی کے ہرشعبہ میں رہنمائی کی ہے اور کہا کہ امت میری سنت اور قرآن پر عمل کرے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ حقدار کو اس کا حق دیں۔ غریبوں
مسکینوں یتیموں بیوائوں کو حقوق دیں۔ ان کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی وحدانیت پر یقین رکھتے ہوئے ایمان کو مضبوط کریں ۔آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آمد سے انسانیت کو معراج ملی اور عزت اخلاقیات کے تقاضے پورے ہوئے۔ تقریب میں ملک ذوالفقار علی بھٹہ ،ریاض حسین بخاری ،نواز سندھی ،مرزاعلی مغل ،اسحاق بھٹہ ،مظہر حسین ،شاہد قریشی ،حاجی بلال ،رانا تنویر, رانا شکیل، اکبر انصاری، خالد انصاری، ملک امجد ، برہان، خرم، کامران بھٹہ، زین بھٹہ،
شیراز بھٹہ،کاشف بھٹہ، شاکر بلوچ،اقبال بھٹہ، یاسر، صادق بلوچ، عثمان علی، سلیم بھٹہ،مظہر خان، رانا اختر و دیگر نے شرکت کی۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 322
Visit Yesterday : 509
This Month : 1864
This Year : 65583
Total Visit : 170571
Hits Today : 3547
Total Hits : 890140
Who's Online : 5





















