ہنگو :  ہنگو میں تھانے اور مسجد پر 2 خودکش دھماکوں کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق اور12 زخمی ہو گئے۔ خودکش حملہ آورروں نے ایک دھماکہ تھانے کے گیٹ اور دوسرا تھانے کےاندر موجود مسجدمیں کیا، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب جمعے کی نماز کے دوران خطبہ دیا جا رہا تھا۔ ڈی پی او ہنگو نے مزید بتایاکہ دھماکے سے مسجد کی چھت زمین بوس ہو گئی جس کے ملبے تلے 30سے 40 افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ہیوی مشینری طلب کر لی گئی۔