ملک بھر میں جشنِ میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا
کراچی: کراچی سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں چراغاں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ ہر سو درود و سلام و میلاد کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔جمعہ کو عید میلادالنبیۖ کے موقع پر جشن صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود و سلام، اجتماعی دعاؤں سے ہوا۔ جشن ولادت مصطفی صبح بہاراں کی مناسبت سے محافل نعت، میلاد شریف، قصیدہ بردہ شریف، ختم درود پاک کی محافل منعقد ہوئیں ۔ولادت النبی ﷺ کے حوالے سے آج جمعے کے روز ملک بھر میں جلوس و ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی کے کئی علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے، جو جشن میلاد کے مرکزی جلوس کا حصہ بنے۔ترجمان جماعت اہلسنت کے مطابق کراچی میں مرکزی جلوس عید میلاد النبی جمعہ 3 بجے دوپہر بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوا۔ مرکزی جلسہ میلاد 5 بجے شام نشتر پارک میں ہوا، نماز عصر، مغرب نشتر پارک میں ادا کی گئی۔جلوس اور جلسہ کے انتظامات جماعت اہلسنّت کراچی کے ایک ہزار رضاکار اسکاؤٹس نے انجام دیئے۔ جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔کراچی سمیت صوبے بھر میں جشن عید میلاد النبی پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ شہر شہر درود سلام کی صدائیں سنائی دیں۔ گھر، مساجد اور بازاروں کو جھنڈیوں اور روشنیوں کے ساتھ سجایا گیا تھا



































Visit Today : 322
Visit Yesterday : 509
This Month : 1864
This Year : 65583
Total Visit : 170571
Hits Today : 3488
Total Hits : 890081
Who's Online : 12





















