ملتان : سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، ظفراقبال خان ، ملک زاہد اعوان ، اعجاز کریم اور کلب عابد خان نے پاکستان بزنس فورم ملتان کی جانب سے استقبالیہ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کی تنخواہ دار بیوروکریسی اور افسر شاہی نے پاکستان کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے آئے روز درپیش انرجی بحران کے نام پر ناقابل عمل معاشی  پالیسیوں کے زریعے کاروباری بدحالی اور بدامنی میں اضافہ کیا جارہا ہے یکم اکتوبر سے تجارتی مراکز جلدی بندکرانے کی پالیسی اسی سلسلہ کی کڑی ہے کینٹونمنٹ تاجربرادری دوکانیں جلدی بندکرانے کی پالیسی کو مسترد کرتےہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتےہیں پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کے زریعے قوم کو ریلیف دیں اور اشرافیہ کے مفادات کو تحفظ دینے جیسی عوام وتاجرکش پالیسیوں پر عملدرآمد بندکیا جائے میٹنگ میں میزبان صدر پاکستان بزنس فورم شیخ محمد عرفان ،جیولرز ایسوسی ایشن کینٹ کے صدر راناشاہداحمد ،خواجہ دلشاد احمد ، باسظ توقیر انصاری ، رانامقصود، مبشررئیس ودیگرشریک تھے۔