توہین عدالت کیس،،،شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کو ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔آئی جی اسلام آباد عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ جو اہلکار ملوث تھے ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ عدالت نے کہا بادی النظر میں اس عدالت کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی۔ آئی جی اسلام آباد اس حوالے سے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ، اگر ان کے ایکشن سے عدالت مطمئن نا ہوئی تو کیس کی کارروائی کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے 1 ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔



































Visit Today : 322
Visit Yesterday : 509
This Month : 1864
This Year : 65583
Total Visit : 170571
Hits Today : 3488
Total Hits : 890081
Who's Online : 12





















