ملتان : چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے ایڈیشنل سیکرٹری صحت سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور سرائیکی وسیب کے ہسپتالوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ملاقات میں مہر مظہر کات نے سیکرٹری صحت کو بتایا کہ نشتر، چلڈرن اور کارڈیالوجی سرائیکی وسیب کے بڑے ہسپتال ہیں مگر ان میں ڈاکٹر دیگر عملہ اور باقی سہولیات کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔سرائیکی راہنما نے سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ نشتر ۔چلڈرن اور کارڈیالوجی میں عملے کی کمی کو نئی بھرتی کر کے فوری پورا کیا جائے اور ادویات کا طلب و رسد کے مطابق پورا خیال رکھا جائے ۔مہر مظہر عباس کات نے افضل ناصر خان کو بتایا کہ کارڈیالوجی کا دوسرا حصہ سترہ سال بعد مکمل ہوا ہے مگر بغیر عملہ بھرتی کیے جلدی میں فنکشنل کر دیا گیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ کارڈیالوجی حصہ دوئم کے لیے فوری سٹاف بھرتی کیا جائےاور سرائیکی وسیب کے محکمہ صحت کے تمام لوگوں کے مسائل یہی حل کیے جائیں ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ اگر آپ ہمارے ان مطالبات میں کردار ادا نہیں کر سکتے تو ہمیں بتائیں تاکہ ہم اس کے لیے اپنی موثر آواز اٹھائیں ۔ایڈیشنل سیکرٹری صحت نے مہر مظہر کات کو بتایا کہ سرائیکی وسیب کے صحت کے بیشتر مسائل اب یہی حل ہو رہے ہیں ۔انہوں نے سرائیکی راہنما کو یقین دلایا کہ نشتر ۔چلڈرن اور کارڈیالوجی میں عملے کی جلد بھرتی شروع کی جائے گے ہم نے کارڈیالوجی میں عملے کی بھرتی کے لیے دفتری کاروائی پوری کر کے لاہور بھیج دی ہے۔مہر مظہر عباس کات نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل علیحدہ صوبہ کے قیام میں ہے جب تک صوبہ نہیں بنتا ہم تخت لاہور کے قیدی ہی بنے رہیں گے ۔