ایشین گیمز،،،اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
کراچی: ایشین گیمز میں پاکستان اسکواش ٹیم کی کامیابی کا سفرجاری ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر ہانگزو میں جاری ایشین گیمز کے مینزاسکواش ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 1-2 میچز سے شکست دے دی۔ ایشین گیمز کے مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں نور زمان نے ابھی سنگھ کو 1-3 سے شکست دے کر پاکستان کو سبقت دلوائی جبکہ عاصم خان بھارتی حریف سریو گوشل سے 3-0 سے ہار گئے۔ فیصلہ کن میچ میں قومی نمبر 1 ناصر اقبال نے مہیش موگا اوکر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3 سے ٹھکانے لگا کر پاکستان کو فتح دلوادی۔ قبل ازیں پول اے میں پاکستان نے سنگاپورکو بآسانی 0-3 سے ٹھکانے لگایا، دوسری جانب پاکستان ویمن اسکواش ٹیم نے کامیابی کو گلے لگایا، پاکستان ویمنز نے نیپال کو 0-3 سے مات دی، نورالعین،نورالہدیٰ اور مہوش علی نے کسی دقت کے بغیر اپنے میچز جیت لیے۔



































Visit Today : 322
Visit Yesterday : 509
This Month : 1864
This Year : 65583
Total Visit : 170571
Hits Today : 3504
Total Hits : 890097
Who's Online : 10





















