وفاقی حکومت نے ایک اور نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا
www.bbcnewshd.com نے Monday، 1 November 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد(عباس ملک ) وفاقی حکومت نے ایک اور نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نیب کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری کے بعد نیا آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے۔ نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دائر ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار میں رہیں گے اور اس حوالے سے دائر ریفرنسز پر احتساب عدالتیں ہی سماعت کریں گی۔ زر ضمانت کے تعین کا اختیار احتساب عدالتوں کو ہوگا۔نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہوگا ، چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے وہی طریقہ اپنایا جائے گا جو ججز کی برطرفی کے لئے ہے۔نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 6 اکتوبر سے ہو گا منی لانڈرنگ سے متعلق 6 اکتوبر سے پہلے شروع کیسز سابقہ آرڈیننس کے تحت جاری رہ سکیں گے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 101
Visit Yesterday : 438
This Month : 7714
This Year : 71433
Total Visit : 176421
Hits Today : 352
Total Hits : 1004473
Who's Online : 2






















