میاں نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل سعودی جانے کا امکان
bbc news urdu نے Wednesday، 27 September 2023 کو شائع کیا.
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی سے قبل سعودی جانے کا امکان ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امکان ہے کہ وہ وطن واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3 ممالک کا دورہ کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان پہنچنے سے قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں، نواز شریف کے مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات کیے جارہے ہیں، مریم نواز سمیت متعدد اہم لیگی رہنما ان کے ہمراہ ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف ان ممالک کے ساتھ پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 322
Visit Yesterday : 509
This Month : 1864
This Year : 65583
Total Visit : 170571
Hits Today : 3563
Total Hits : 890156
Who's Online : 5





















