ملتان (صفدربخاری سے) امیر اہلسنت پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی نے کہا کہ تعلیمات محمدی دین و دنیا میں کامیابی کا زینہ ہے ۔غوث الاعظم روڈ سیوڑہ چوک پر واقع سلور ایمپل سکول میں شعبہ حفظ قرآن کی کلاس کا افتتاح کرتے ہوئے امیر اہلسنت پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی نے مزید کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی لازمی دیں ۔۔اس موقع پر پرنسپل حضرت علامہ قاری محمد ہاشم سعیدی ۔ایڈمن پروفیسر محمد حبیب ۔سینئر ٹیچر پروفیسر محمد الیاس اور جید عالم دین مولانا قاری خادم حسین رضا اور مقبول حسین بھی موجود تھے ۔۔آخر میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائ گئ ۔۔۔