یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے،،نعت خوانی دلوں میں سکوں دینے کے ساتھ ساتھ سیرت رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کی پیروی کی دعوت کا آسان ذریعہ ہے:شائستہ عادل
ملتان (صفدربخاری سے) قومی شہرت یافتہ ثناء خوان شائستہ عادل نے کہا ہے کہ نعت خوانی دلوں میں سکوں دینے کے ساتھ ساتھ سیرت رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کی پیروی کی دعوت کا آسان ذریعہ ہے، ان خیالات کا اظہار شائستہ عادل نے میڈیا کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا,شائستہ عادل نے مزید کہا کہ میں نے 4 سال کی عمر پہلی بار سکول، یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے پڑھا تو میری ٹیچرز اور طالبات ساتھیوں نے بہت حوصلہ افزائی کی جس وجہ سے مجھے مزید نعت خوانی کا سوق پیدا ہوا،نعت خوانی کبھی لالچ رکھ نہیں کی بلکہ ہمیشہ نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت اور عقیدت میں نعت شریف پڑھتی ہوں،انہوں نے کہا مجھے خواتین کی محافل کے ساتھ کئی چینلز پر بھی نعت شریف پڑھنے کا موقعہ ملا ،دی ڈور آف اسلام کے نام سے میرا اپنا یو ٹیوب چینل ہے جس پرنعت خواں خواتین,مرد بچے خاص کر نئے پڑھنے والوں کو پڑھنے کا موقعہ دیا جاتا ہے تاکہ وہ شوق سے اس شعبہ میں آئیں ہمارےچینل پرپڑھ کر کئی نعت خواں شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، آج وہ مختلف شہروں میں منعقد ہونے محافل میلاد النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم میں نعت خوانی کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا بہت اچھی پڑھنے والی خواتین کے راستےمیں ہمارا معاشرہ رکاوٹ بن کھڑا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی آواز اور فن رائیگاں ہو کر رہ جاتا ہے،حکومت کو چاہیے کہ دیگر شعبوں کی طرح نعت خوانی کی بھی حوصلہ افزائی کرئے



































Visit Today : 322
Visit Yesterday : 509
This Month : 1864
This Year : 65583
Total Visit : 170571
Hits Today : 3546
Total Hits : 890140
Who's Online : 5





















