پنجاب میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے ، کرامت علی شیخ
ملتان (صفدربخاری سے) پنجاب میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے ، متوسط طبقے کے نوجوانوں کو میدان میں اتاریں گےان خیالات کا اظہارایم کیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کرامت علی شیخ نے متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہونے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہونے والے کارکنوں سے کہا کہ آنے والا وقت نوجوانوں کا وقت ہے ۔ ہم انشااللہ مڈل کلاس اور متوسط طبقے کے نوجوانوں کو میدان میں اتاریں گے جو الیکشن میں جاگیرداروں اور وڈیروں کا مقابلہ کریں گے ۔ متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ مڈل کلاس لوگوں کو پروموٹ کیا اور انہیں حقیقی طور پر سیاسی میدان میں اتارا ۔ ہم نے جو بھی وعدہ کیا اس کو پورا کیا ، غریبوں اور مزدوروں کے مسائل کو ایوانوں میں اٹھایا اور ان کے حل کیلئے عملی جدوجہد کی ۔ ہمارا مقابلہ وقت کے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں سے ہے جو غریبوں کے وسائل پر قابض ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو فروغ دیا گیا، نوجوانوں کے نام پہ سیاست کی گئی مگر اُن کیلئے کچھ نہیں کیا گیا ۔ تمام سیاسی جماعتوں نے نوجوانوں کو صرف اور صرف استعمال کیا ، ہم انشاءاللہ پاکستان کے نوجوانوں کو اعلیٰ ایوانوں میں بھیجیں گے ۔ پاکستان کی بہتری کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اب کہاں اور کس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہم جو بھی وعدہ کریں گے اس کو پورا کریں گے ، جاگیرداروں اور نوابوں کے مقابلے میں عام آدمی کو ٹکٹ دیں گے ۔ انشااللہ اقتدار میں آ کر بجلی، گیس اور ضروریات اشیا کی قیمتوں میں کمی کریں گے ۔ عوام کو ہر ممکن بنیادی ضروریات مہیا کریں گے، غریبوں پر ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے ۔ ہمیشہ تبدیلی کے نام پر لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ، ہماری جدوجہد پاکستان کے غریب عوام کیلئے ہے ۔ ہم پاکستان کی مظلوم عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ، عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اب اپنے حق کیلئے نکلیں اور صحیح راستہ اختیار کریں ۔ اس موقع پر فنانس سیکرٹری سعید بیگ بھائی اور معاون پنجاب کمیٹی قاسم بخاری بھائی موجود تھے۔



































Visit Today : 322
Visit Yesterday : 509
This Month : 1864
This Year : 65583
Total Visit : 170571
Hits Today : 3433
Total Hits : 890026
Who's Online : 8





















