نیب ترامیم کیس،،اب مقصود چپڑاسی اور پاپڑ والوں کے کیسز بحال ہوں گے : معروف قانون دان شعیب شاہین
اسلام آباد : نیب ترامیم سے کس کس نے فائدہ اٹھایا اور یہ کس نے تیار کی تھیں ؟ پاکستان تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی اور لیگل ٹیم کے رکن و قانون دان شعیب شاہین کھل کر بول پڑے ۔ شعیب شاہین کاسپریم کورٹ کے نیب ترمیم سے متعلق آج کے فیصلے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اب مقصود چپڑاسی اور پاپڑ والوں کے کیسز بحال ہوں گے ان کیسز سے چھٹکارے کی کوشش کی گئی، مگر اب وہیں سے چلیں گے جہاں روکے گئے تھے۔ شعیب شاہین نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے آتے ہی سب سے پہلے نیب ترامیم کیں، سپریم کورٹ نے ان ترامیم کو آج کالعدم قرار دے دیا ہے۔بہت ساری ترامیم کی گئیں جن سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی، یہ ترامیم شریف فیملی کے ذاتی وکلاء کی جانب سے تیار کی گئی تھیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی اور لیگل ٹیم کے رکن کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آج بھی نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے، امید ہے کہ اب نیب سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال نہیں ہو گا۔




































Visit Today : 342
Visit Yesterday : 509
This Month : 1884
This Year : 65603
Total Visit : 170591
Hits Today : 5215
Total Hits : 891808
Who's Online : 5





















