ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) بجلی چوری میں ملوث نکلیں، مقدمہ درج
bbc news urdu نے Friday، 15 September 2023 کو شائع کیا.
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ضلعی صدر صفیہ سعید کے خلاف بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی بلھے شاہ سب ڈویژن کی حدود میں واقعے مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر صفیہ سعید کے ڈیرے پر لیسکو کی لائٹ ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی، لیسکو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کنڈے کے لیے استعمال ہونی والی تار قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے کردی ہے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق ملزمان نے ڈائریکٹ کنڈ الگا کر لیسکو کو ایک لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ ملزمان پہلے بھی لیسکو کے 60ہزار روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں جس کی بنا پر ان کا میٹر کاٹ دیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 341
Visit Yesterday : 509
This Month : 1883
This Year : 65602
Total Visit : 170590
Hits Today : 5117
Total Hits : 891710
Who's Online : 11





















