یمن میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکےمیں 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 31 October 2021 کو شائع کیا.
عدن: یمن میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت عدن کے ائیرپورٹ کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا ائیرپورٹ کے گیٹ کے سامنے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا جب کہ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی ہوٹل میں آگ بھی لگ گئی، سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 101
Visit Yesterday : 438
This Month : 7714
This Year : 71433
Total Visit : 176421
Hits Today : 351
Total Hits : 1004472
Who's Online : 2






















