15 ستمبر سے 30 ستمبر کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کا امکان
bbc news urdu نے Thursday، 14 September 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سمری میں 15 ستمبر سے 30 ستمبر کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کرنے کی تجویز دی ہے۔ اسی طرح اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل میں لیوی پر اضافہ ہوسکتا ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل رات کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 341
Visit Yesterday : 509
This Month : 1883
This Year : 65602
Total Visit : 170590
Hits Today : 5120
Total Hits : 891713
Who's Online : 11





















