ملتان :  سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید ، سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی ، ظفراقبال خان ، ملک زاہداعوان، غضنفر ملک ، شیخ عرفان، اعجاز کریم ، کلب عابد خان اور خواجہ دلشاد نے نصرت روڈ کینٹ پر بجلی کے ناقابل برداشت بلوں اور ظالمانہ ٹیرف کے خلاف احتجاج کرتےہوئے کہا بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنیاں صارف شہریوں کا بدترین استحصال کررہی ہیں لائن لاسز اور بجلی چوری کی روک تھام کے نام پر زبانی جمع خرچ کیا جا رہا ہے لوگ اپنے گھروں کی چیزیں بیچ کر بلوں کی ادائیگی کررہے ہیں حکومت اشرافیہ اور افسر شاہی کی مفت بجلی اور پیٹرول بند کرنے کا عملی اقدام کرے اور اپنے حکومتی اخراجات کا بوجھ مراعات یافتہ طبقے پرڈالے سفید پوش طبقے کو جینے کا حق دیا جائے مظاہرہ میں ملک عامراعوان، سجاد احمد بھٹی، رانا شاہد، رانامبشر، مختیابھٹی، نسیم بیگ، فیضان شیخ ودیگرشریک تھے۔