میپکو کا بیڑا غرق کرنے والےکرپٹ میپکو چیف کو بر طرف کیا جائے:سرائیکستان نوجوان تحریک کااحتجاجی مظاہرہ
ملتان : کرپٹ میپکو چیف اللہ یار بھروانہ کی برطرفی کے لیے سرائیکستان نوجوان تحریک کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔ نو نمبر چونگی پر ڈویژنل صدر مہر ظفر اقبال ہراج ۔ تحصیل صدر عاشق خان بلوچ اور کالے خان بھٹہ کی قیادت میں مظاہرین نے روڑ بند کر کے میپکو چیف اللہ یار بھروانہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین میپکو بچاؤ اللہ یار بھروانہ کو بھگاو۔کرپٹ میپکو چیف مردہ باد مردہ باد کی فلک شگاف نعرے بازی کرتے رہے ۔مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر میپکو چیف کو برطرف کرنے کے نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر مہر ظفر اقبال ہراج اورتحصیل صدر عاشق خان بلوچ نے کہا کہ جب سے یہ کرپٹ میپکو چیف اللہ یار بھروانہ آیا ھے میپکو کا بیڑا غرق ہو گیا ھے اور میپکو رشوت کا گڑھ بن چکا ھے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ھے کہ وزیراعظم،وزیر توانائی اور چیئرمین کمیٹی جمال لغاری جن کا تعلق سرائیکی وسیب سے ھے وہ اس پر فوری نوٹس لیں اور اس کرپٹ میپکو چیف کو سرائیکی وسیب سے بھگائیں۔انہوں نے کہا جب تک اس کو میپکو سے نہیں نکالا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔مظاہرے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔




































Visit Today : 341
Visit Yesterday : 509
This Month : 1883
This Year : 65602
Total Visit : 170590
Hits Today : 5095
Total Hits : 891688
Who's Online : 12





















