ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کرپٹ مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹنا ہوگا: کرامت علی شیخ
ملتان : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کرپٹ مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹنا ہوگا جس کی وجہ سے اج پوری قوم معاشی بدحالی کا شکار ہے جب تک مڈل کلاس طبقہ سے پڑھے لکھے باصلاحیت افراد ایوانوں میں نہیں آ ئیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے کیونکہ کرپٹ جاگیر دار ،وڈیرہ اور سرمایہ داروں نے ملک وقوم کی جڑیں کھوکھلی کر کے رکھ دی ہیں ایم کیو ایم پاکستان کا منشور یہی ہے کہ ایوانوں میں مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد ایوانوں میں آ ئیں جس کے لئے ایم کیو ایم پاکستان نے ملک بھر کے حصوں کی طرح ملتان سمیت صوبہ بھر میں آ ئند ہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے تاکہ عام غریب شہری ایوانوں میں جاکر عوام کی بھلائی کے لیے حقیقی معنوں میں کردار ادا کریں ۔




































Visit Today : 341
Visit Yesterday : 509
This Month : 1883
This Year : 65602
Total Visit : 170590
Hits Today : 5106
Total Hits : 891700
Who's Online : 12





















