میجر عزیز بھٹی شہید کا 58 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 12 September 2023 کو شائع کیا.
سانگلہ ہل: بری فوج کے عظیم سپوت اور جنگ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا 58واں یوم شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔میجر راجا عزیز بھٹی شہید نے 12ستمبر 1965 کو پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر سینہ سپر ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انھیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔یوم شہادت پر شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اورفاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر مساجد میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 341
Visit Yesterday : 509
This Month : 1883
This Year : 65602
Total Visit : 170590
Hits Today : 5092
Total Hits : 891685
Who's Online : 12





















