کریک ڈاؤن کے دوران 80 لاکھ یونٹ کی بجلی چوری پکڑی گئی، پاور ڈویژن
www.bbcnewshd.com نے Monday، 11 September 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے بجلی چوری روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔پاور ڈویژن کے مطابق اب تک 80 لاکھ یونٹ کی بجلی چوری پکڑی جاچکی ہے جب کہ 194 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 35.2 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (لیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) دیگر ڈسکوز سے بہتر کام کر رہی ہیں۔لیسکو میں بجلی چوری کے 1159 کیسز سامنے آئے۔ میپکو میں بجلی چوری کے 1317 کیسز رپورٹ ہوئے۔سرکاری ڈسکوز پولیس کے ہمراہ کارروائی عمل میں لا رہی ہیں۔ زیادہ چوری والے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جا رہی ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 341
Visit Yesterday : 509
This Month : 1883
This Year : 65602
Total Visit : 170590
Hits Today : 5122
Total Hits : 891715
Who's Online : 10





















