کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات ہی مسئلے کا بہترین حل ہے،شہباز شریف
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 30 October 2021 کو شائع کیا.
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات ہی مسئلے کا بہترین حل ہے۔لاہور میں عدالت پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جو کیس نیب نے بنایا وہی ایف آئی اے نے بنا دیا ہے، میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیسز بنائے گیے ہیں، حکمران آج تک سیاسی انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکے، انشااللہ، اللہ انصاف کرے گا۔کالعدم تنظیم کے احتجاج کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات ہی بہترین حل ہے، اتنی جانیں ضائع ہوئی ہیں اللہ تعالی پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں قائم رکھے۔دریں اثنا عدالت کے روبرو شہباز شریف نے کہا کہ ایک سال ہو گیا ہے، ایف آئی اے نے 2 بار انویسٹی گیشن جیل میں کی لیکن ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی، میرے بیٹے سے بھی جیل میں ایف آئی اے نے انویسٹی گیشن کی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 113
Visit Yesterday : 438
This Month : 7726
This Year : 71445
Total Visit : 176433
Hits Today : 434
Total Hits : 1004555
Who's Online : 7






















